23 جون 2013 - 19:30
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف فوجي آپريشن

شام ميں حکومتي افواج نے صوبہ حمص ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرديئے ہيں -

ابنا: شام کي سرکاري خبر رساں ايجنسي سانا کے مطابق پير کے روز فوجيوں نے شہر حمص کے مضافات ميں  دہشتگردو ں کے کئي خفيہ ٹھکانوں  اور گولے بارود کے دو گوداموں کو تباہ کرديا -اس آپريشن ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے -فوج کے ايک اور دستے نے صوبہ حمص کے شہر تدمر کے مضافات ميں ضبعہ نامي گاؤں ميں دہشتگردوں کے دو خفيہ ٹھکانوں کا پتہ لگاکے انہيں تباہ کرديا ہے -فوجيوں کو ضبعہ کے کھيتوں سے بھاري مقدار ميں اسلحہ بھي ملا ہے جس ميں مارٹر کے پچاس گولے ، متعدد راکٹ ، تين ڈرم دھماکہ خيز مواد ، بھاري مقدار ميں ڈائنا مائٹ ، بھاري مشين گن کي گولياں، بلٹ پروف جيکٹيں اور بارودي سرنگيں مليں ہيں –ايک اور رپورٹ يہ ہے کہ شام کے فوجيوں نے انتہا پسند دہشتگرد گروہ جبہت النصرہ  کے ايک بہت خطرناک  کمانڈر مبردالعنيزي کو اس کے چار  دہشتگرد ساتھيوں کے ساتھ گرفتار کرليا ہے- مبرد العنيزي کا تعلق سعودي عرب سے ہے اور اس کے ساتھ گرفتار ہونے والے چار ديگر دہشتگردوں ميں سے دو کا تعلق قطر سے ايک کا مصر سے اور چوتھے کا تعق ترکي سے بتايا گيا ہے –......./169